کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 600 روپے کی کمی ہوگئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 90 ہزار 158 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کم ہوکر 1914 ڈالر فی اونس ہے۔









