بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایم اے کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا آغاز

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔
آزادی پریڈ کے دوران سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ، یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہے کہ پاکستانی عوام ایک زندہ دل قوم ہیں جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پُرجوش انداز میں مناتے ہیں۔