بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انوار الحق کاکڑ آج نگران وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انوار الحق کاکڑ نگران وزیر اعظم کے طور پر آج حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ملک کے آٹھویں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے حلف لیں گے، انوار الحق کاکڑ کو وزیر اعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا ہے، شہباز شریف کو آج وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا، نگران وزیر اعظم کے تقرر کے بعد شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس خالی کر دیا ہے اور اپنا ذاتی سامان لے گئے ہیں۔