بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدراسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری کا 76یوم آزادی پرخصوصی بیان

اسلام آباد(ممتازنیوز) صدراسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری نے کہاہے کہ زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے۔آزاد وطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے۔ انہوں نے76یوم آزادی پراپنے بیان میں کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔آزاد وطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔آج کے دن بانیان ِ پاکستان کی قربانیوں کو خراج ِتحسین پیش کرتے ہیں۔صدر آئی سی سی آئی نے مزید کہا کہ آج کے دن عہد کریں کہ ہم قائد کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے۔آزادی کے اس دن کے موقع پر ہمیں اپنے کشمیریوں بھائیوں کوبھی یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔