اسلام آباد(ممتازنیوز )چیئرمین سینٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ کی نشست سے استعفی منظورکرلیا،استعفے کی منظوری کے حوالے سے سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے متن کے مطابقانوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم بننے کے بعد اپنی غیر جانبداری برقرار رکھنا چاہتے ہیں،اپنے اصولی موقف کی وجہ سے وہ سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوئے،استعفی منظوری کے بعد ان کی نشست آج 14 اگست سے خالی قرار دے دی گئی ہے۔










