بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکردو کو بین اقوامی ائیرپورٹ کا درجہ مل گیا،پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 دبئی سے سکردو لینڈ کر گئی

سکردو(ممتازنیوز )سکردو کو بین اقوامی ائیرپورٹ کا درجہ مل گیا،پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 دبئی سے سکردو لینڈ کر گئی
پرواز کے اترنے کو بعد سکردو کو ایک بین القوامی ائیر پورٹ کا درجہ مل گیا۔

ان پروازوں کے آغاز سے قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا اور سکردو کو پوری دنیا میں متعارف کروایا

بین الاقوامی پرواز پر سیاح جنت نظیر گلگت بلتستان کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے

دوران پرواز سیاحوں کو ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں بشمول کے ٹو اور نانگہ پربت کے خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
پی آئی اے کی دبئی سے سکردو کی ہفتہ وار پروازیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔
سیاح اب دبئی سے براہ راست ساڑھے تین گھنٹے کی پرواز سے سکردو پہنچ سکیں گے
سکردو ائر پورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
مسافروں میں گلگت بلتستان کی روائتی ٹوپی اور تحائف تقسیم کئے گئے۔

جہاز کے کپتان نے کاک پٹ کا شیشہ کھول کر جشن آزادی کی مناسبت سے قومی جھنڈا لہرایا.