بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اثاثہ جات کیس میں گرفتار چودھری پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق نیب لاہور کی ٹیم نے چودھری پرویز الٰہی کو جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں پیش کر دیا،چودھری پرویز الٰہی کو ڈیو ٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا،نیب نے عدالت سے چودھری پرویز الٰہی کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کردی، دلائل سننے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات نے فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے کہاکہ پرویز الٰہی بزرگ ہیں اوپر لانے کی بجائے گاڑی میں وکالت نامہ پر دستخط کروائیں۔

یاد رہے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار چودھری پرویز الٰہی کو قید پوری ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھاجہاں نیب لاہور نے اثاثہ جات کیس میں حراست میں لے لیا۔