بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

775 کمرے ہیں۔۔ ملکہ کے شاہی محل میں اتنے زیادہ کمرے کیوں ہیں اور ان میں کون سی قیمتی چیزیں موجود ہیں؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قصے کہانیوں میں تو ہم شاہی محلوں کے بارے میں بہت کچھ پڑھتے ہیں لیکن آج کی دنیا میں بھی ایسے شاہی محل موجود ہیں جو کسی پریوں کے محل سے کم نہیں۔ شاید آپ نے برطانوی ملکہ کا شاندار محل بکھنگم پیلس ٹی وی یا سوشل میڈیا پر دیکھا ہو۔ آج ہم آپ کو اس کے اندر کی سیر کرائیں گے اور بتائیں گے کہ دنیا کے رئیس ترین خاندان کا یہ محل کن آرائشی چیزوں سے سجا ہوا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ملکہ کا گھر دنیا کے مہنگے ترین گھروں میں سے ایک ہے جس میں 775 کمرے ہیں جن میں 52 سونے کے کمرے، 92 دفاتر 78 غسل خانے اور نوکروں کے کمروں کے علاوہ مہمان خانے، تھیٹر رومز، وسیع و عریض سوئمنگ پول، ڈاکٹر کا کمرہ اور پوسٹ آفس بھی شامل ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

یہ محل 17 ویں صدی میں بنایا گیا اور اس کی تزئین و آرائش ملکہ نے اپنے دور میں دوبارہ کراوئی ہے۔ محل کی بناوٹ پرانے طرز پر لیکن آرائش میں جدید انداز کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

محل میں سرخ اور سنہرے رنگ کا استعمال زیادہ کیا گیا ہے لیکن ہر کمرے کا انٹیرئیر دوسرے کمرے سے الگ ہے۔ قیمتی اور بڑے جھاڑ فانوس کے علاوہ 3 ہزار پینٹنگز موجود ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting