بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی قیادت کا پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر نیک خواہشات کا اظہار

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی قیادت نے پاکستان کے 76 ویں قومی دن کے حوالے سے مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار ۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر پاکستان عارف علوی کے نام بھیجے گئے مراسلے میں پاکستانی حکومت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادانہ تعلقات ہیں اور ہم پاکستان کی حکومت اور اس کی عوام کو قومی دن کی مبارکباد دیتے ہیں صدر عارف علوی کے نام لکھے گئے مراسلے میں سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔