اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انوار الحق کاکڑ آج ملک کے آٹھویں نگراں وزیراعظم بن گئے، نگران وزیراعظم انوارا لحق کو پرائم منسٹر ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم نے تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں سے سلامی لی، سلامی کے بعد نگراں وزیراعظم انوارالحق نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar being received by the outgoing Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif at the Prime Minister's House in Islamabad. pic.twitter.com/mBpVFXt2fy
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 14, 2023
اس سے قبل ایوان صدر میں ہونے والی پر وقار تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے انوارالحق کاکڑ سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، تینوں مسلح افواج کے سربراہ، صوبائی گورنرز بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔









