بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وزیراعلیٰ سندھ کےلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق

نگران وزیراعلیٰ سندھ کےلئے جسٹس (ر) باقر کے نام پر اتفاق ہوگیا،
پیپلز پارٹی کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام سامنے آیا ہے، جس پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے مشاورت کے بعد اتفاق کر لیا گیا۔
ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام اپوزیشن کو بتایا گیا ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم نے مشاورت کی ہے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی مشاورت کے بعد کچھ دیر میں فیصلہ کر کے پیپلز پارٹی کو آگاہ کریں گی۔