دبئی: انگلینڈ کے کرس ووکس کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) مینز پلیئر آف دی منتھ قراردیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جولائی کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کیا جو انگلینڈ کے کرس ووکس کے نام رہا۔
England all-rounder wins the ICC Men’s Player of the Month for July 2023, after changing the course of the #Ashes 👊
Details 👇
— ICC (@ICC) August 15, 2023
انگلینڈ کے زیک کرولی اور نیدرلینڈ کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کی بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی تھی۔
آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ جیتنے پر کرس ووکس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشز کی کارکردگی ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے لہٰذا کوئی بھی انفرادی ایوارڈ ٹیم ورک کے بغیر ناممکن ہے لیکن اس کے باوجود پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ (خاص طور پر جب وہ پبلک ووٹ ہو) بہت اچھا لگتا ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے آسٹریلیا کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کا انتخاب کیا گیا ہے۔









