یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ہسٹری کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی جس پر اسے تنقید کا سامنا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے مصدقہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے 14 اگست کی شام ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں سال 1952 سے لے کر موجودہ وقت تک کے کرکٹ سے متعلق تاریخی اور یادگار واقعات کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
لیکن اس پوری ویڈیو میں 1992 میں پاکستان کے لیے واحد کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان ہی غائب ہیں جس پر صارفین نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا اور عمران خان کی غیر موجودگی کا گِلہ کیا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1691091543350771712?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1691091543350771712%7Ctwgr%5Eced0c834c0a5905ebf57228bab34b39ad610bbba%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F337477-
سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آتے ہی مداح آپے سے باہر ہوگئے اور کرکٹ بورڈ سے عمران خان کو ویڈیو میں شامل نہ کرنے کا سوال پوچھا۔
البتہ پی سی بی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے تھمبنیل میں عمران خان کی تصویر ضرور ہے جس میں وہ دیگر 6 کھلاڑیوں کے ہمراہ 1992 کا ورلڈکپ پکڑے ہوئے ہیں۔
آئیے کچھ تبصرے ملاحظہ کرتے ہیں:
پاکستان کی سابقہ کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر عروج ممتاز نے ایکس پر ردعمل دیا اور لکھا ‘پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی ان یادوں میں 1992 کے ورلڈکپ کی 11 تصاویر ہیں لیکن ان میں سے کسی ایک میں اس عظیم کھلاڑی کا ذکر نہیں جس نے پاکستان کے لیے کھیلا ہو، عمران خان ہمیشہ دنیا کی تاریخ میں عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر یاد کیے جائیں گے’۔
Reminiscing in Pakistan crickets history, 11 images of the 1992 World Cup win and not one pic or mention of the greatest that ever played the game for the country!
Imran Khan will go down in history as one of the greats of the global game!#PakistanCricket https://t.co/wKsvBgNZ3u
— Urooj Mumtaz Khan (@uroojmumtazkhan) August 14, 2023
مریم خان نامی سوشل میڈیا صارف نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’آپ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان کی کوئی حیثیت نہیں؟ آپ اس کھیل میں بھی (سیاست کی طرح) پولرائزیشن لانا چاہتے ہیں، فیصلہ آپ نہیں، عوام کرے گی‘۔
You are going to pretend Imran Khan doesn't matter? Bringing polarisation into this game as well. Tsk tsk. You don’t decide. The people decide.
— Mariam Khan (@mariamibkhan) August 14, 2023
اسامہ نامی صارف نے پی سی بی کی ویڈیو کا تمسخر اڑایا اور خیالات کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عظیم ترین کرکٹر کے بغیر آپ کسی بھی طرح کی پاکستان کرکٹ کی تاریخ پر ویڈیو نہیں بنا سکتے۔
Me: Lol, no way you can make a video celebrating Pak cricket without the greatest Pak cricketer ever.
Siri: Yeah no way.
PCB: Hold my Pakola. https://t.co/vo8L3iYn9i
— Osman Samiuddin (@OsmanSamiuddin) August 14, 2023
THE GREATEST THERE IS
THE GREATEST THERE WAS
THE GREATEST THERE EVER WILL BE! https://t.co/WcWBxnItKx pic.twitter.com/tgPjXNfzPL— Faizan (@faizannriaz) August 14, 2023









