اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی اٹک جیل میں دوسری ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اٹک جیل انتظامیہ نے وکلا کی ٹیم کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں تھی،بشریٰ بی بی کو گاڑی میں جیل کے اندر تک لے جایا گیا، اس دوران ان کی ایک ملازمہ بھی ہمراہ تھی۔ بشریٰ بی بی عمران خان سے ملاقات کے بعد وہ اسلام آباد کیلئےروانہ ہو گئیں۔
عمران خان کے وکلا نعیم حیدر پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر بھی بشرٰی بی بی کے ہمراہ تھے وہ بھی ان کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوئے۔
چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات سے قبل بشریٰ بی بی تھانہ کہسار میں درج مقدمے میں عدالت پیش ہوئیں۔ فاضل جج نے ان کو ہدایت کی کہ مقدمے میں شامل تفتیش ہو جائیں جس پر عمل درآمد کیلئے بشریٰ بی بی ڈی آئی جی آفس اسلام آباد جائیں گی۔








