کراچی: ڈالر کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، روپے کو روندتے ہوئے امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 49 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سنچری، انٹربینک میں بھی بڑا اضافہ








