لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو سب سے زیادہ جگتیں کرنے والا سیاستدان قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں افتخار ٹھاکر سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی سیاستدانوں میں سب سے زیادہ جگتیں کرنے والا سیاستدان کون ہے جس پر معروف کامیڈین نے نامور سیاستدان فیاض الحسن چوہان کا نام لیا۔
افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان بہت جگتیں کرتے ہیں اور جو ان کے ساتھ ہو رہی ہے میرا خیال ہے کہ وہ چند سالوں میں ہماری فیلڈ جوائن کر لیں گے اور ان کو سیاست چھوڑنی پڑے گی۔
افتخار ٹھاکر نے فیاض الحسن چوہان کے علاوہ مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خلیل طاہر سندھو کا نام بھی لیا۔
سب سے بڑا جگت باز کون سا سیاستدان ؟معروف کامیڈین نے بتادیا








