بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے پہلی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی سماعت 22 اگست کو ہو گی ، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے ۔یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس پر انہیں لاہور کی رہائشگاہ زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا ۔