بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی 20سے 30فیصد کرائے بڑھا دیئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20روپے اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 20سے 30فیصد اضافہ کر دیا،لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1800سے بڑھا کر 2300روپے کردیا گیا جبکہ لاہور سے مانسہرہ کا کرایہ 2400سے بڑھا کر 2800کر دیا گیا۔

اسی طرح مظفر آباد کا کرایہ 2500سے بڑھا کر 2900روپے کردیاگیا،ڈیرہ اسماعیل خان کا کرایہ 2200سے بڑھا کر 2500روپے کردیاگیا،کرایوں میں اضافے پر جگہ جگہ مسافروں اور ٹرانسپورٹرز میں تکرار کے واقعات رونما ہوئے،ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے کرایہ بڑھانے پر مجبور ہیں۔