بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نگران وفاقی کابینہ فائنل، ڈاکٹر شمشاد اختر وزیر خزانہ نامزد

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ فائنل کر لی جس کا اعلان کچھ دیر بعد کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ میں ٹینکو کریٹ اور قابل افراد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ نگران کابینہ میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزیر خزانہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیر صنعت و تجارت کیلئے گوہر اعجاز اور تابش گوہر کو وزیر توانائی کیلئے نامزد کیا ہے۔