بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کا امکان ،ن لیگ کو مشکلات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے 26منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے کا امکان ،مسلم لیگ (ن) سپیکر پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا کر مشکلات کا شکار ہوگئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن 6مئی سے منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے گا،پی ٹی آئی کے 26منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے کا امکان ہے جس پر سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم کی کامیابی مشکل ہو جائے گی ۔ (ن) لیگ کوسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کےلئے 186ارکان پورے کرنے ہوں گے اورپی ٹی آئی کے 26 منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کی صورت میں ن لیگ کے پاس 171ارکان رہ جائیں گے۔