اسلام آباد(ممتازنیوز)چیف جسٹس عمرعطابندیال سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی جس میں ملک میں عام انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ سے لینے سے متعلق بات چیت ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر نے عدلیہ سے ڈی آر اوز اور آر اوز لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ملاقات کے دوران چیف جسٹس کو چیف الیکشن کمشنرنے بتایاکہ الیکشن کمیشن نے رجسٹرار ہائیکورٹس سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فراہمی کی درخواست کر رکھی ہےاور رجسٹرار بلوچستان نے عام انتخابات کے لیے ڈی آر اوز اور آر اوز دینے کی یقین دہانی بھی کروائی ہےجبکہ رجسٹرار سندھ، پنجاب، کے پی اور اسلام آباد ہائیکورٹس نے تا حال خط کا جواب نہیں دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ صاف شفاف انتخابات کے لیے عدلیہ سے ڈی آر اوز اور آر اوز لینا الیکشن کمیشن کی اولین ترجیح ہے۔ملاقات میں عام انتخابات سے متعلق دیگر آئینی و قانونی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف جسٹس سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات، ڈی آر اوز ، آر اوز لینے کی خواہش کا اظہار








