بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سائفر گمشدگی کی تحقیقات، حکومت کا خصوصی پراسیکیوٹرز کی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سائفر گمشدگی کی تحقیقات کیلئے  حکومت نے خصوصی پراسیکیوٹرز کی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے خصوصی پراسیکیوٹرز ٹیم کی سفارش کی گئی تھی ، جس پر حکومت نے خصوصی پراسیکیوٹرز کی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے،ٹیم میں ایڈووکیٹ شاہ خاور، رضوان عباسی اورذوالفقار نقوی شامل ہوں گے،خصوصی ٹیم کیلئے وزارت داخلہ نے سمری وزارت قانون کو بھجوا دی۔