بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حلقہ بندیوں کے معاملے پرالیکشن کمیشن کے متعلقہ ونگ نے پلان ترتیب دیدیا

اسلام آباد(ممتازنیوز) حلقہ بندیوں کے معاملے پرالیکشن کمیشن کے متعلقہ ونگ نے پلان ترتیب دیدیا ۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق متعلقہ ونگ نے الیکشن کمیشن کو مجوزہ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔متعلقہ ونگ نے الیکشن کمیشن کو مجوزہ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔الیکشن کمیشن شمال سے حلقہ بندیاں شروع کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شُماری کے مطابق پنجاب کی آبادی بارہ کروڑ چھتر لاکھ سے زائد ہے۔پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 عام نشستیں ہیں۔پنجاب میں قومی اسمبلی کا حلقہ نو لاکھ سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا۔مردم شماری کے مطابق بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ سے زائد ہے۔ بلوچستان کی قومی اسمبلی کی 16 عام نشستیں ہیں ۔ذرائع الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کا حلقہ نو لاکھ پچیس ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا۔مردم شُماری کے مطابق کے پی کے کی چار کروڑ سے زائد آبادی ہے کے پی کے کی قومی اسمبلی کی عام 45 نشستیں ہیں، کے پی کے میں قومی اسمبلی کا حلقہ آٹھ لاکھ 88 ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا۔سندھ کی آبادی پانچ کروڑ چھپن لاکھ سے زائد قومی اسمبلی کی 61 جنرل نشستیں ہیں۔سندھ میں قومی اسمبلی کا حلقہ نو لاکھ گیارہ ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا۔اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ سے زائد، 3 جنرل نشستیں ہیںاسلام آباد میں قومی اسمبلی کا حلقہ سات لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہو گا۔الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد متعلقہ ونگ فوری حلقہ بندیوں کا آغاز کر دے گا۔چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی علیحدہ علیحہ حلقہ بندیاں کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔