بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عروسی لباس میں ملبوس سبین فاروق پر مداح ہوئے فدا

پاکستانی معروف اداکارہ سبین فاروق اپنی بہترین اداکاری و چنچل ناز و انداز کے سبب پاکستانی عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔

رواں سال اداکارہ کی وجۂ شہرت پاکستانی مقبول ترین ڈرامہ ’تیرے بن‘ بنا جس میں انہوں نے وہاج علی کی کزن ’حیا‘ کا کردار نبھایا تھا۔

’تیرے بن‘ کے بعد اب اداکارہ ایک ویب ڈرامے ’کابلی پلاؤ‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں اور اس ڈرامے میں ان کا کردار ’باربینا‘ بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

سبین نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنا منفرد مقام اس وقت بنایا کہ جب 2019 میں رمضان اسپیشل ڈرامہ ’سنو چندا ٹو‘ میں انہوں نے رومائینا خان عرف ’مینا‘ کا کردار نبھایا تھا اور اس کردار کو اپنی شوخ اداکاری سے منفرد بناتے ہوئے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

اداکارہ نہ صرف اپنی بہترین اداکاری بلکہ نت نئے و دلکش لُکس کے سبب بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

حال ہی میں سبین نے ایک کلاتھنگ برانڈ کیلئے حسین عروسی لباس میں ملبوس ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شئیر کی ہیں۔

سبین کی جانب سے شئیر کی گئی ان تصاویر میں انہوں نے سرخ لہنگا اور چھوٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جس پر سنہرے دھاگے کے ساتھ نگوں کا کام جوڑے کو بے حد دلکش بنا رہا ہے جبکہ اس لباس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ اس کا گولڈن بارڈر والا سرخ ڈوپٹہ کر رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنے لُک کو مکمل کرنے کیلئے گلے میں بے حد حسین ہار پہن رکھا ہے جس میں گولڈ نگوں کے علاوہ لگے سرخ و سبز موتی ہار کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے دکھ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے اسی ہار کے ساتھ کا میچنگ ماتھا ٹیکا، کانوں میں بڑے بُندے اور ناک میں حسین نتھ پہن رکھی ہے۔

اداکارہ کے اس دلہن کے لُک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور پوسٹ کے کمنٹ سیکش میں ان کے مداح ان کے اس دلکش لُک کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سبین فاروق کا مشہور ہونے والے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر یہ ہیں :