پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو(Christiano Ronaldo) 41 برس کی عمر میں بھی غیرمعمولی فٹنس اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس کی ایک اہم وجہ ان کی سخت غذائی عادات کو قرار دیا جا رہا ہے۔
رونالڈو کے یورپی کلب یووینٹس کے دور میں ان کے ذاتی شیف رہنے والے جیورجیو بارونے نے ایک انٹرویو میں ان کی غذا سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ رونالڈو دودھ بالکل استعمال نہیں کرتے اور اپنی خوراک میں ڈیری مصنوعات سے گریز کرتے ہیں۔
بارونے کے مطابق رونالڈو کا ماننا ہے کہ بالغ انسانوں کا دوسرے جانوروں کا دودھ پینا فطری عمل نہیں۔ ان کے بقول، ’انسان واحد مخلوق ہے جو دوسرے جانوروں کا دودھ پیتی ہے، جبکہ کوئی بھی جانور چند ماہ کی عمر کے بعد دودھ نہیں پیتا، اس لیے یہ فطرت کے خلاف ہے‘۔
🚨Cristiano Ronaldo:
🗣️ Ronaldo: “Some of these players when they turn 35, 36, 37, 38, 39 upwards, they’re fat and look unhealthy, no one can say same about me because I take care of my body….” 😭😭 pic.twitter.com/zpr7eXiCJI
— Zakii (@LfcZaki) August 2, 2026
ذاتی شیف نے کہا کہ رونالڈو کی غذائی منصوبہ بندی روایتی غذائی سفارشات کے بجائے ایسی خوراک پر مبنی تھی جسے وہ جسم کے لیے زیادہ قدرتی اور موزوں سمجھتے تھے۔
مزیدپڑھیں:عالمی مارکیٹ میں بڑی ہلچل، خام تیل کی قیمت 78 ڈالر سے نیچے آگئی
رپورٹ کے مطابق 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں رونالڈو کا آخری عالمی کپ سفر توقعات کے مطابق نہ رہا، جہاں پرتگال پری کوارٹر فائنل میں بعد ازاں چیمپیئن بننے والی اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔
اس کے باوجود رونالڈو سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے 41 برس کی عمر میں بھی اعلیٰ سطح کی فٹبال کھیل رہے ہیں، جبکہ ان کے سابق ذاتی شیف کے مطابق ان کی کامیابی کا ایک اہم راز متوازن غذا، سخت ڈسپلن اور صحت مند طرزِ زندگی ہے۔









