چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قوم بددیانت ضمیر فروشوں کا بیانیہ اپنانے کو کسی طور تیار نہیں۔ جماعتی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ بیرونی سازش کے نتیجے میں مسلط حکومت کے ہتھکنڈے ہر لحاظ سے شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سچ اور جھوٹ بالکل واضح ہوکر قوم کی نگاہوں کے سامنے ہے، بداعمالیوں کی سیاہی کو حکومت کے جبر سے اجالے میں بدلنا چاہتے ہیں، قوم بددیانت ضمیر فروشوں کا بیانیہ اپنانے کو کسی طور تیار نہیں۔
عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستی قوت کے بل پر سچ کی آواز دبانے والوں کو ادنیٰ سی کامیابی بھی حاصل نہیں ہوگی، کٹھ پتلیوں سمیت امپورٹڈ حکومت نامنظور ہرصورت قوم کی آواز ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ تحریک انصاف جبر و طاقت کے نشے میں چور بھکاریوں کیخلاف پیشہ ور اہلِ سیاست کے ساتھ کھڑی ہے۔
قوم بددیانت ضمیر فروشوں کا بیانیہ اپنانے کو کسی طور تیار نہیں، عمران خان








