بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عوام کیلئے ایک اور دھچکا، یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 700 روپے سے زائد مہنگا

لاہور (ویب ڈیسک) یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 700 روپے سے زائد مہنگا ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم کرنے کے انتہائی منفی اثرات سامنے آئے ہیں۔ عام صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 772 روپے مہنگا ملے گا جس کی قیمت 1420 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی قیمت ملک میں آٹے کے نرخوں کی اوسط قیمت سے بھی بڑھ گئی۔

عام صارفین کیلئے پہلے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1296 روپے کا تھا۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ نے عام صارفین کیلئے اب آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے، اب 20 کلو آٹے کا تھیلا 2840 روپے کا ملے گا۔ ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 2824.73 روپے ہے۔