اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاکہ90دن کے اندر انتخابات کے حوالے سے آئین میں واضح ہے ، عثمان ڈار کی فیملی کے ساتھ جوسلوک کیاگیااس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ہفتہ کواسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کاکڑ صاحب کابیان آیاتھاکہ ہم شفاف انتخابات کے انعقاد کویقینی بنائیں گے میں آپ سے پوچھتاہوں کہ کیاایسے حالات میں شفاف انتخابات کاانعقادممکن ہے ،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ محسن لغاری کے بیٹے کواٹھالیاگیا اسے تشدد کانشانہ بنایاگیا پھراس کاخاندان ویڈیوبیان جاری کرنے پرمجبور ہوا۔ہمارے کارکنان اور رہنمائوں کے ساتھ غیرقانونی رویہ اپنایاگیا
عثمان ڈار کی فیملی کے ساتھ جوسلوک کیاگیااس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،شاہ محمود قریشی








