بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ کی نگران کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھا لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ کے اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔
ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز، مبین جمانی، یونس ڈھاگہ، بیرسٹر عمر کے نام کابینہ میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ارشد ولی، خدا بخش مری، ایشور لال اور ڈاکٹر سعد نیاز بھی سندھ کی نگران کابینہ میں شامل ہیں۔
رعنا حسین اور ڈاکٹر جنید شاہ نے بھی بطور نگراں صوبائی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ اراکین کا انتخاب نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔