بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الخدمت کی جانب سے ناروے کپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسٹریٹ چلڈرن کے اعزاز میں تقریب

اسلام آباد ( ممتاز نیوز) الخدمت کی جانب سے ناروے کپ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اسٹریٹ چلڈرن کے اعزاز میں الخدمت کملیکس میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد ان اسٹریٹ چلڈرنز کی حوصلہ افرائی کرنا تھا تا کہ وہ مزید لگن کے ساتھ ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ اس سے پہلے الخدمت یورپ کی جانب سے ناروے میں بھی ان اسٹریٹ چلڈرنز کے اعزاز میں ایک پروکار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مسلم کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ الخدمت کمپلیکس میں منعقدہ اس تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدر محمد عبدالشکور، ایم ڈی الخدمت گلوبل شاہد اقبال، کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈ پاکستان سید ضیا نور، پاکستان اسٹریٹ چلڈرن کی ٹیم، الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کے طلبہ اور اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ایسے ہی اسٹریٹ چلڈرن کو زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں بے شمار ہنر موجود ہے صرف سراہنے اور پلیٹ فام دینے کی ضرورت ہے۔ سید وقاص جعفری نے کہا کہ اگر ان بچوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ بچے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ ہم اپنے ستاروں کی کامیابیوں کو سراہے گے تبھی ملک مستقبل میں بھی ایسے ستاروں سے جگمگاتا رہے گا۔ سید ضیانور نے اس اعزازی تقریب کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے فٹ بال کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا ہم اس عزم کے ساتھ گئے تھے کہ اپنے ملک کا سکا منوائے گے اور الحمدللہ ہمارے اسٹریٹ چلڈرنز نے ناروے کپ میں 2350 ٹیمیوں اور 50 سے زائد ممالک کو شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر الخدمت کی جانب سے ان اسٹریٹ چلڈرن کی حوصلہ افزائی کے لیے 20 لاکھ کا چیک بھی پیش کیا گیا۔