بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہبازشریف کاآج لندن روانگی کا امکان،نوازشریف سے اہم ملاقات کریں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی (آج) اتوار کو لاہور سے لندن روانگی کا امکان ہے۔
شہباز شریف کے ہمراہ سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی روانہ ہوں گی، سابق وزیراعظم لندن دورے کے دوران نواز شریف سے اہم ترین ملاقات کریں گے۔
شہباز شریف کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کے علاوہ پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کے ہمراہ بھی ملاقاتیں ہوں گی، لندن میں موجود سابق وفاقی وزراء بھی نواز شریف و شہباز شریف کی ملاقات میں شریک ہوں گے۔
ملاقاتوں میں نواز شریف کی وطن واپسی کے اہم ترین موضوع پر گفتگو ہو گی، ملاقاتوں میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کی بھی شرکت متوقع ہے۔
ملاقاتوں میں پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے تمام قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم پارٹی قائد کو ان کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دے گی۔