بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف کا کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ کے حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ کے حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ سابق وزیر اعظم نےجاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔واقعے کی تحقیقات کرائی جائے اور حقیقی اسباب کا تعین کیا جائے، تاکہ آئیندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین