بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آئی سی سی میچ ریفری نوشاد علی انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق میچ ریفری نوشاد علی اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

نوشاد علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 5.30 بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائےگی۔

خیال رہے کہ نوشاد علی نے پی سی بی کے سلیکٹر، ٹیم مینیجراور دیگر کئی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔

نوشاد علی نے 6 ٹیسٹ میچز  میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ سابق آئی سی سی ریفری بھی رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد علی کے انتقال پر اظہار افسوس:

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف، دیگر ارکان اور بورڈ ملازمین نے نوشاد علی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ نوشاد علی کی فیملی کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، فیملی اور دوستوں کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔