مظفرآباد: محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کی مدت میں 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے یکم دسمبر 2026 تک رجسٹریشن یقینی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں مقیم تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز کسی بھی قریبی پولیس سٹیشن میں اپنے لائسنس کی رجسٹریشن کروانے کے پابند ہوں گے، مقررہ مدت میں رجسٹریشن نہ کروانے والے لائسنس منسوخ تصور ہوں گے۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم قیمتیں 24 گھنٹے میں طے کرنے کا طریقہ ناقابل قبول، ڈیلرز اتحاد
محکمہ داخلہ کے مطابق غیر رجسٹرڈ لائسنس، اسلحہ یا ایمونیشن رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی، گرفتاری اور اسلحہ ضبط کرنے جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔








