اسلام آباد(ممتازنیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر )کو ان کی 52 ویں برسی پر زبر دست خراج تحسین کرتے ہوئے کہاکہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر ) نے 20 اگست 1971 کو اپنی جان پر کھیل کر پاکستانی طیارہ دشمن کی تحویل میں جانے سے بچا کر جر ات و بہادری کی لازوال داستان رقم کی،راشد منہاس شہید( نشانِ حیدر) نے وطن کے دفاع کی خاطر جان قربان کی اور شہادت کے اعظیم مرتبہ پر فائز ہوئے، پاکستانی قوم کو اپنے شہداء کی شجاعت و بہادری پر فخر ہے۔
اتوارکواپنے بیان میںاسپیکر قومی اسمبلی نےکہاکہ پاک افواج کے جوانوں نے ہمیشہ جرات اور بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں،پاک افواج کے جوانوں نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا جان کی پروا کیے بغیر جرات و بہادری سے مقابلہ کیا، زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،پوری قوم پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو ان کی52 ویں برسی پر سلام پیش کرتی ہے،راشد منہاس شہید کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔
زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کاراشد منہاس کوخراج تحسین








