بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی وزیر حج کی پاکستان آمد، پرتپاک استقبال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر توفگ الرابی اپنے وفد کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ پر نگران وزیر مذہبی امورانیق احمد نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر سابق وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود ،سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔

May be an image of 4 people and aircraft

May be an image of 5 people and text
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر حج پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، حج سے متعلق معاملات اور پاکستانی عازمین کو سہولیات پر بات چیت ہوگی۔

May be an image of 4 people and aircraft
مطابق دونوں ممالک میں مذہبی ٹورر ازم کے فروغ پر بھی بات تبادلہ خیال ہوگا، سعودی وزیر کے ہمراہ وفد میں ڈپٹی وزراء حج عمرہ، سیاحت، عالمی تعاون، سعودی ایئرلائن کے صدر، سعودی ایوی ایشن کے نمائندے بھی شامل ہیں۔