بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور بھارت نے اپنے نئے ناظم الامور نامزد کردیے

پاکستان اور بھارت کی جانب سے اپنے نئےناظم الامورنامزد کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سعد وڑائچ کو نئی دہلی کیلئے پاکستان کا ناظم الامور نامزد کیا گیا ہے جبکہ گیتا سری واستوا کو پاکستان میں بھارتی ناظم الامور تعینات کیا گیا ہے۔
سعدوڑائچ اس وقت دفترخارجہ میں ڈائریکٹرجنرل افغانستان، ایران اورترکیہ ہیں جبکہ گیتکا سری واستاوا بھارتی وزارت خارجہ میں انڈو پیسیفک ریجن کی جوائنٹ سیکرٹری ہیں۔
پاکستانی ناظم الامور اعزاز خان اور بھارتی ناظم امور ڈاکٹر سریش کمار اپنی مدت تعیناتی مکمل کرچکے ہیں۔