اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کیخلاف درج مقدمے میں پراسیکیوٹر کی 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کیخلاف درج مقدمے کی سماعت ہوئی،ایمان مزاری اور علی وزیر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔
ایمان مزاری کی تقریر کا ٹرانسپکرپٹ عدالت کے سامنے پڑھا گیا، پراسیکیوٹر نے کہاکہ ایمان مزاری کی غیر مشروط معافی کے بعد وہ کیس ختم ہوا تھا،انہوں نے ریاست کے خلاف تقریریں کیں،پولیس نے ایمان مزاری اور علی وزیر کے 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی،پراسیکیوٹر نے کہاکہ وائس میچنگ کرانی ہے، فوٹو گرائمیٹری ٹیسٹ کرانا ہے،اے ٹی سی جج نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔









