بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گندم مہنگی ، لاہور میں فی من قیمت 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی

گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد آٹا بھی مہنگا ہو گیا۔

لاہور کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 5000 روپے تک پہنچ  گئی ، جس کے بعد آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 1450 روپے تک فروخت ہونے لگا۔

چکی کا آٹا پرچون مارکیٹ میں فی کلو قیمت 170 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا نہیں بیچ سکتے۔