بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے بزرگ شہری شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں گاؤں اولی اور ضلع کوٹلی کا رہائشی 60 سالہ شخص شہید ہوگیا جبکہ کھیتوں میں گھاس کاٹتے ہوئے 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔