لندن:سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ انکوائری ہونی چاہئے صدرنے غلطی بیانی کی یا ان کے سٹاف سے غلطی ہوئی۔لندن پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ صدرمملکت جس بل کو چیک کرتے ہیں اس پر دستخط بھی کرتے ہیں،اس میں زبانی کلامی والی کوئی بات نہیںہوتی،پاکستان کے سب سے بڑےآئینی عہدے پر بیٹھے شخص کو زبانی کلامی کوئی بات نہیں کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ دوقانونی بلوں سے متعلق صدرمملکت نے جو بیان دیااس کی انکوائری ہونی چاہئے،شفاف انکوائری کے ذریعے دودھ کادودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ معامہ اتناآسان نہیں صدرکوجواب دیناپڑے گا









