بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 3944 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 1901 ڈالر فی اونس ہے۔