بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت ایک ساتھ دوکشتیوں میں سوار ہونا چاہتے ہیں، امیر حیدر خان ہوتی

سوات (عمران امین)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ
تحریک انصاف کے چیئرمین نے جنرل پاشا سے مل کر پارٹی بنائی، 2018 میں ہمارے ساتھ بے انصافی اور دھاندلی ہوئی، کسی کے کہنے پر نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کیا گیا، اداروں کی سیاست میں مداخلت کے خلاف ہیں۔
سوات ودودیہ ہال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کی نمائندہ پارٹی ہے اور عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پختونوں کے حق کے لئے آواز اٹھائی ہے اورآئندہ کیلئے بھی اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کرسی جانے پر خط کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے، تحریک انصاف چیئرمین نے ہمارے نوجوانوں کو کہا کہ فوج پر حملہ کرو، سیاست ہر کسی کے بس کا کام نہیں سیاست سیاسی لوگوں کا کام ہے، حکومت بنانا اور ہٹانا عوام کا اختیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے صوبے کو کافی نقصان پہنچایا، دہشت گردوں سے دوبارہ مذاکرات ہوئے اور ان کو یہاں لایا گیاہے جس سے امن امان کے صورت حال خراب ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو اختیار صوبے کو دیا گیا تھا وہ واپس کیوں چھینا جا رہا ہے، ہمارے وسائل ہمیں کیوں نہیں دئے جارہے،ملک ہمارے وسائل پر چل کر ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے ،ہم بھی پاکستانی ہے اور پاکستان میں رہ رہے ہیں ،ہمارے وسائل ہمیں دئے جائے اور صوبے کو مضبوط بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی ایک ساتھ دوکشتیوں میں سوار ہونا چاہتے ہیں، عارف علوی کس کو بے وقوف بنانا چاہتے ہیں، آرمی ایکٹ اور سیکرٹریٹ سیکورٹی ایکٹ سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پاس ہوا، اعتراضات کی صورت میں بل کے ساتھ صدر مملکت کو وضاحتی نوٹ لکھنا ہوتا ہے، قانون بننے کے بعد صدر مملکت کو خیال آتا ہے کہ غلطی ہوئی، صدر مملکت ریاست اور تحریک انصاف کے چیئرمین دونوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتے،صدر مملکت نے یہ کام جان بوجھ کر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کے مطابق نوے دن میں الیکشن ہونے چاہیئے، فروری میں الیکشن ہوں گے اور ہونے چاہیئے، انہوں نے کہا کہ پہلے امن کے صورت حال پر غور کرنا ہوگا، کیونکہ امن قائم ہوتو پر امن الیکشن ہوں گے اگر امن قائم نہ ہو تو کو ئی بھی کام مکمل نہیں ہوگا۔