بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور؛ چیئر لفٹ کا مالک اور آپریٹر گرفتار

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)بٹگرام میں ڈولی ٹوٹنے کے واقعہ میں چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چیئر لفٹ کنٹرول روم کو سیل کردیا ہے،گرفتار ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بٹگرام میں چیئر لفٹ ایک رسی ٹوٹنے پر ہوا میں معلق ہو گئی تھی ،چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کو پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا جس میں ایس ایس جی ٹیم نے حصہ لیا اور گزشتہ رات تمام افراد کو باحفاظت چیئر لفٹ سے نکال لیا تھا۔