بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حلقہ بندیوں کا معاملہ ، الیکشن کمیشن نے شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی، فضل الرحمٰن اور آصف زرداری کو مدعو کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمٰن اور آصف علی زرداری کو مدعو کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ کر 24 اگست کو دن 2 بجے مدعو کر لیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمٰن کو 24 اگست شام 3 بجے مدعو کر لیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات کے ایجنڈے میں حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستوں سے متعلق بات چیت شامل ہے۔
اجلاس میں عام انتخابات کے انعقاد اور الیکشن شیڈول پر بات کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے 25 اگست دن 11 بجے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو مدعو کر لیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کو 29 اگست شام 3 بجے مدعو کیا گیا، آصف علی زرداری کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔
پارٹی سربراہان اپنے نمائندوں کے نام الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیں