بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

برمنگھم : برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان کی مسلسل تیسری فتح، پول اسٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان نے ڈائریکٹ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ ٹیم کو تیسرے میچ میں 6 وکٹ سے شکست دے کر پول میچز میں لگاتار تیسری فتح حاصل کی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا بلائنڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 108 رنز کا ٹارگٹ دیا، آسٹریلیا کے ایم کیمرون نے 41 اور مک کارتھی نے 19 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے مطیع اللہ، فخر عباس اور اسرار نے 2-2 وکٹیں حاصل کی

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ: بنگلادیش کو ہراکر پاکستان نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی

پاکستان بلائنڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان کے محسن خان نے 37 رنز بنائے جبکہ مطیع اللہ 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پول اسٹیج میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ڈائریکٹ فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیمیں فائنل میں رسائی کیلئے ایلیمنٹر کھیلیں گی۔

ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان کل اپنا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔