ماسکو: روس کے نجی فوجی گروپ ویگنر کے سربراہ پریگوزین طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ماسکو کے قریب نجی طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارے میں 10 مسافر سوار تھے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طیارے کو حادثہ ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ کے درمیان پیش آیا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویگنر گروپ کے سربراہ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔









