اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے نامور ایڈووکیٹ خواجہ حارث چیئرمین تحریک نصاف عمران خان کی قانونی ٹیم سے الگ ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ خواجہ حارث عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نمائندگی کر رہے تھے ، خواجہ حارث نے قانونی ٹیم میں ڈسپلن پر تحفظات کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دی ہے ۔یاد رہے کہ خواجہ حارث ماضی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی بھی متعدد کیسز میں نمائندگی کر چکے ہیں ۔
معروف ایڈووکیٹ خواجہ حارث نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا








