لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے ایک بیان میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ پچھلی بار آپ نے توشہ خانہ چور کو ریسٹ ہاؤس شفٹ کیا تھا ، اس بار ہوٹل کیسا رہے گا؟
سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں کسی قصور کے بغیر سخت سزائیں سنائی گئیں۔
انہوں نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جواب دینا پڑے گا یا دنیا سے منہ چھپا کر زندگی گزارنی پڑے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سزائیں سناتے ہوئے کیا آپ نے اس طرح کا کوئی سوال پوچھا تھا؟ یا یہ سب آپ کو چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے یاد آتا ہے؟
چیف جسٹس صاحب! جب نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں بغیر کسی قصور کے اتنی سخت سزائیں سنائی گئی تھیں،آپ بھی شامل تھے،کیا اس وقت اس طرح کا کوئی سوال آپ نے پوچھا تھا؟یا یہ سب آپ کو عمران کے لیے یاد آتا ہے؟ پچھلی بار آپ نے توشہ خانہ چور کو ریسٹ ہاؤس شفٹ کیا تھا،اس بار ہوٹل کیسا رہے گا؟ pic.twitter.com/japUExK20y
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 24, 2023









