بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ان کی اہلیہ ہیزل کیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
جوڑے نے اپنی انسٹا پوسٹ میں مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’‘ اورا ’‘ رکھا ہے اور اب ان کا خاندان مکمل ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ یووراج سنگھ اور ہیزل کیچ 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
دوسری جانب ثانیہ مرزا، رچا چڈھا، کبرا سیت اور دیگر معروف بالی ووڈ اور سپورٹس شخصیات کی جانب سے جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی گئی ہے۔